نواز شریف سے وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاڑٹی رہنما پرویز رشید اور آصف کرمانی بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان عام انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی، پارٹی کو درپیش چلینجز اور نیب کیسز سمیت اہم پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔