پی ٹی آئی نے نون لیگی وزرا کی پریس کانفرنس کا جواب دیدیا

پی ٹی آئی نے نون لیگی وزرا کی پریس کانفرنس کا جواب دیدیا


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ قطری شہزادہ ن لیگ کا گواہ ہے، اسے لانا انکی ذمہ داری ہے۔ انکی پریس کانفرنس سے لگتا ہے گیم آج بالکل الٹ گئی ہے۔ جب مٹھائی کھا رہے تھے تو اس وقت جے آئی ٹی پر اعتراض کیوں نہ کیا۔ نون لیگی کہتے ہیں قطری شہزادے کا بیان نہ لیا توجے آئی ٹی نہیں مانیں گے۔ ساٹھ دن جے آئی ٹی میں پیش ہوتے رہے۔ تفتیش مکمل ہونے پر رونا پیٹنا مچا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا اگرآپ کوبڑی جےآئی ٹی کا شوق ہے تو ہم اسکے لیے بھی تیار ہیں۔ آپ کل اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن میں آئیں ہم تیار ہیں۔ فواد چودھری نے کہا پاکستان میں جمہوریت کو خطرہ نوازشریف سے ہے۔ فوج نہیں آئیگی، احتساب بھی ہو گا اور انتخاب بھی ہوگا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں سے روگردانی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا ہم جے آئی ٹی کی آڈیو اورویڈیو سنیماگھروں میں دکھائیں گے۔ اس موقع پررہنما تحریک انصاف شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ڈالر گرنے سے مخصوص لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ تاریخ میں پاکستان پر اتنا قرضہ نہیں تھا جتنا آج ہے۔

Most Popular