پاناما کا ہنگامہ حتمی مرحلے میں داخل
پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس ایڈیشنل ڈی جی واجد ضیا کی سربراہی میں جاری ہے،،جے آئی ٹی ممبران حاصل کردہ تمام تر دستاویزات کو حتمی رپورٹ کی شکل دے رہے ہیں،،ذرائع کے مطابق رپورٹ میں قطری شہزادے کا جے آئی ٹی میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ نہ کرانے کا بھی ذکر کیا جائے گا،،شریف فیملی کی جانب سے دستیاب کی گئی تمام تر دستاویزات اور بیانات پر تفصیلی گفتگو کے بعد آج ہی حتمی رپورٹ تیار کر لی جائے گی ،،ابھی تک جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ سے تحقیقات کے لیے مذید مہلت نہیں مانگی گی،،جے آئی ٹی سوائے قطری شہزادے کے تمام فریقین کے بیانات قلم بند کر چکی ہے