قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں

 قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں


اپنے ایک بیان میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ قطری شہزادہ جے اَئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے کترا رہا ہے۔ پانامہ کیس میں نواز شریف اور ان کے وزرا دھمکی آمیز رویے کا مظاہرہ کرکے انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وزرا شور مچا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں۔ حکومت نے عدلیہ کی توہین کرنے کو عادت بنالی ہے۔ اب کہا جا رہا کہ جے آئی ٹی کی تفصیلات کو حتمی فیصلے سے پہلے عوام کے سامنے لایا جائے۔ نوازشریف بتائیں پرویز مشرف سے کئے گئے دس سالہ معاہدے کی تفصیلات عوام سے کیوں چھپائیں گئیں۔

Most Popular