پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس پیر کو طلب
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد کی صورتحال پر غور ہو گا، اوروفاقی وزراء کی جے آئی ٹی کی رپورٹ نہ ماننے کے اعلان پر تبادلہ خیال ہو گا، اس کے علاوہ عمران خان آئنده کی حکمت عملی پر سینیئر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے،، اجلاس میں جے آئی ٹی میں شریف فیملی کی پیشی اور بیانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا،اورسپریم کورٹ اور الیکشن کمشن میں پارٹی کے خلاف زیر سماعت مقدمات پر بھی گفتگو ہو گی،پی ٹی آئی میں شمولیت کے خواہشمندوں کے ناموں پر بھی غور ہو گا،،