اسد عمر نے پی ایس ایک سو چودہ کے علاقے چنیسرگوٹھ میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ

 اسد عمر نے  پی ایس  ایک سو چودہ کے علاقے چنیسرگوٹھ میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ


پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے پی ایس ایک سو چودہ کے علاقے چنیسرگوٹھ میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پولنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداے بہتر کام کر رہے ہیں۔ کہیں خرابی ہوئی تو حکومت اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیے۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور وہ ہی دھاندلی کی شکایت کررہی ہے۔ دوسری سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور پولنگ ایجنٹوں پر تشدد کرنا پیپلز پارٹی کی پرانی عادت ہےمسلم لیگ ن کے امیدوار علی اکبر گجر نے بھی چنیسرگوٹھ میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پولنگ اسٹیشن میں موجود مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹ سے ملاقات کی

Most Popular