وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما بھی میدان آ گئے--
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پہلے مٹھائیاں بانٹیں اور جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ پر اعتماد کا اظہار کیا اب جے آئی ٹی کی رپورٹ ماننے سےانکار کر دیا۔ رپورٹ تسلیم نہ کرنا سپریم کورٹ کو تسلیم نہ کرنے کے مترادف ہے۔ وزرا اور شریف فیملی اداروں کے اختیارات کو چیلنج کر رہے ہیمیاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ قطری شہزادے کو حکمرانوں نے خود پیش ہونے سے روکا یہ انکی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ شریف خاندان کے بعد خواجہ صاحبان کی باری بھی آنے والی ہےنواز شریف نے عدلیہ کے خلاف نہیں بلکہ جمہوریت کے خلاف اعلان جنگ کیاپی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر نون لیگ اداروں پر حملہ آور ہوئی تو پی ٹی آئی کا ہر کارکن اداروں کے دفاع کے لیے کھڑا ہوگا۔