ہم کیس ہاریں یا جیتیں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے۔

ہم کیس ہاریں یا جیتیں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے۔


لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو لوگ نواز شریف کا دفاع کررہے ہیں وہ ان کے ذاتی ملازم ہیں، نواز شریف کے خلاف فوجداری تحقیقات ہورہی ہیں، ہم جے آئی ٹی کو سیلوٹ کرتے ہیں،،، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے خلاف خود سازش کی،،، ایک تصویر لیک ہونے پر انہوں نے قیامت کھڑی کردی، قطری شہزادہ حسین نواز کا گواہ ہے، اسے پیش کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی،،، وزیراعظم پیش ہوسکتے ہیں تو قطری شہزادہ کیوں نہیں، شیخ رشید بولے کہ چار وزرا کی پریس کانفرنس سے لگتا ہے کہ انکونتیجے کی بوآگئی ہے، یہ چارچیخوں کی نئی ٹیم آئی ہے، اب ثبوت نکلے گا، پھر جھوٹ کے بعد ان کا تابوت بھی نکلے گا،،، سپریم کورٹ پر حملہ ہوا تو عمران خان ایسی کال دے گا کہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم کیس ہاریں یا جیتیں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ جرح ہوئی تو نواز شریف کو دوبارہ طلب کرنے کی استدعا کریں گے، حکمران اپنوں کو بانٹ رہے ہیں، ٹیلنٹ کو ڈانٹ رہے ہیں، مقبولیت دیکھیں، مریم نواز کی پیشی پر 2ہزار لوگ بھی نہیں آئے، اگر نواز شریف نے اسمبلی توڑنی ہے تو صوبوں کی اسمبلیاں بھی توڑنا ہونگی۔ ساری قوم عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، استدعا ہے جلد فیصلہ کیا جائے گا،تاکہ عوام سکون کی نیند سو سکے۔

Most Popular