پی ایس ایک سو چودہ میں ضمنی انتخاب نہیں بلکہ ریفرنڈم ہوا:سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار
کراچی میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے غنڈوں نےناصرف متحدہ کے کارکنوں اور رہنماؤں پر تشدد کیا بلکہ پولنگ اسٹیشنز پر بھی قبضہ کیا۔۔ پی ایس 114 میں ضمنی انتخاب نہیں بلکہ ریفرنڈم ہوا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ دوسری طرف میڈیا سے گفتگو میں متحدہ رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے امیتاز نامی ایجنٹ کےذریعےبوگس ووٹ کاسٹ کرائے۔صوبائی حکومت نے دھاندلی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے،،کراچی میں پولیس بھی سیاسی دباؤ کا شکار ہے. اس سے قبل ایم کیو ایم سربراہ فاروق ستارنے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔۔اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی،جماعت اسلامی اورپیپلزپارٹی کے کیمپوں میں جا کر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔