جے آئی ٹی بنانے کے مقاصد کچھ اور تھے اس نے کوئی اور کام شروع کر دیا:وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق

جے آئی ٹی بنانے کے مقاصد کچھ اور تھے اس نے کوئی اور کام شروع کر دیا:وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جمہوریت دشمن قوتوں نے ہر جگہ ہماری راہ میں روڑے اٹکائے، ہمیں پہلے دن سے کام نہیں کرنے دیا گیا، سازشیں کی گئیں ،، ہم چپ رہ سکتے ہیں مگر عام آدمی کی زبان بند نہیں کی جاسکتی،، ہمیں کان سے پکڑ کر نکالنے کی کوشش کرو گے تو سیاست کو بے دخل کر دو گے۔۔ ن لیگ کے شیر ڈٹ جائیں۔۔ دشمنوں کے شور شرابے سے دل چھوٹا نہ کریں، ان کا لیڈر صادق بھی ہے اور امین بھی۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کہاں کہاں سے تالی بجتی ہے ہم جانتے ہیں ،جے آئی ٹی بنانے کے مقاصد کچھ اور تھے اس نے کوئی اور کام شروع کر دیا، جے آئی ٹی کا رویہ یکطرفہ اورانتقامی ہے،اس پراعتراض ہوگا توسامنے بھی آئے گا۔ ہم فیصلے مانیں گے لیکن ہمارے اعتراضات بھی دور کرنا ہوں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان غیرملکی فنڈنگ کا حساب کیوں نہیں دیتے ہم نے تو اپنا حساب دے دیا، تمہارا کیا بنے گا؟کچھ لوگ چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات سے قبل جل تھل ہو جائے۔۔ جمہوریت کی بساط لپیٹ دی جائے. سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا وطیرہ ہے جھوٹے الزام لگاؤ،اتنا شور مچاؤ کہ سچ کا گمان ہونے لگے، انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے الزام لگانا اور بہتان تراشی گناہ کبیرہ ہے۔۔ ہم گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے۔۔ ہم انتشار پیدا نہیں ہونے دیں گے، نہ جمہوریت جائے گی اور نہ نواز شریف جائے گا

Most Popular