ستر سال میں کسی نے قانون اور آئین کی پاسداری نہیں کی. وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا:وزیر دفاع خواجہ آصف
سیالکوٹ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے کہ چوبیس سال پہلے کرپشن کے الزامات پر ہماری حکومت برطرف ہوئی، منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا، وہ میچ فکس تھا پھر دوسرا میچ 1999 میں فکس ہوا اور نواز شریف کو جلا وطنی برداشت کر نا پڑی، 2013 میں ایک نئی تارئخ رقم ہوئی اور نواز شریف تیسری بار وزیر اعظم بنے، یہ میچ فکسر کرکٹر لوگوں کو گناہ کی دعوت دیتا ہے،، لیکن اس بار کوئی میچ فکس نہیں ہو گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ستر سال میں کسی نے قانون اور آئین کی پاسداری نہیں کی، وزیراعظم سے کوئی حساب نہیں لے سکتا تھا،،، لیکن نواز شریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، سارا شریف خاندان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا،،، ہم اب کسی کے ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔