اسکرپٹ لکھنےوالوں نے بھٹوکا قتل کیا،اب نوازشریف کا سیاسی قتل کرنا چاہتے ہیں:طلال چودھری
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم اورزرداری صدربنناچاہتے ہیں، بھٹوآج تک زندہ ہےلیکن کراچی اورسندھ والےمررہےہیں، کراچی میں ہرطرف کچرااورگندگی ہے، جو کچر انہیں اٹھا سکے وہ دوبارہ حکومت کرنے کا سوچ رہے ہیں،زرداری صاحب کہتے ہیں شیربنیں،ہم نام کے ہی نہیں کام کےبھی شیرہیں، طلال چودھری کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ لکھنےوالوں نے بھٹوکا قتل کیا،اب نوازشریف کا سیاسی قتل کرنا چاہتے ہیں، کٹھ پتلیوں نے تماشا لگایا ہوا ہے، ایک تبدیلی والاساراکوڑابنی گالا میں جمع کررہاہے، تحریک انصاف کوڑےکےساتھ تبدیلی لائےگی،، پہلے دھرنا ہوا، پھر دھرنا ٹو ہوا اور اب دھرنا تھری ہونےجارہاہے، ساراپاکستان وزیراعظم بن سکتاہے،عمران وزیراعظم نہیں بن سکتے، اینٹ کاجواب پتھرسےدینےوالےدیکھیں ہم اصل شیرہیں۔ طلال چودھری بولے کہ جےآئی ٹی بننےسےلےکرتمام اقدامات متنازع ہیں، نوازشریف پیش نہ ہوتے توجےآئی ٹی کی سازش سامنے نہ آتی، پاناماجےآئی ٹی متنازع بن چکی ہے، تصویرلیک کرنیوالےکےخلاف سائبرکرائم کےتحت مقدمہ درج ہوناچاہیے