اللہ نے وزیراعظم بنایا ہے تو مسائل حل کر کے دَم لوں گا,وزیراعظم نواز شریف

اللہ نے وزیراعظم بنایا ہے تو مسائل حل کر کے دَم لوں گا,وزیراعظم نواز شریف


وزیراعظم نواز شریف نے ضلع ٹھٹھہ کی مکلی گراؤنڈ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو بجلی کا بُرا حال تھا۔۔ اب ملک سے بجلی بحران ختم ہو رہا ہے۔۔ عوامی مسائل کا حل صوبوں کی ذمہ داری ہے لیکن وفاقی حکومت مسائل کے حل کا وعدہ پورا کرے گی۔۔ سندھ کے لوگوں کے محبت کے جذبے کا جواب محبت سے دے رہا ہوں, وزیراعظم نواز شریف نے ٹھٹھہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان میں ہیلتھ کارڈ سکیم کے اجرا کا اعلان کیا۔۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کا کام شروع ہو چکا۔۔ سندھ حکومت اپنا حصہ ڈالے یا نہ ڈالے۔۔ ہم ٹھٹھہ والوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے, وزیراعظم نے ٹھٹھہ میں پانچ سو بستر کے ہسپتال کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔۔ ٹھٹھہ اور سجاول میں گیس منصوبے کے لئے ایک سو دس کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا اور کیٹی بندر روڈ کی تعمیر کے لئے پچاس کروڑ کی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔۔ وزیراعظم نے ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں سمندری کٹاؤ روکنے کے لئے بند کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔۔ نواز شریف کا کہنا تھا سندھ کی محرومیاں دور کرنے کا عزم کر رکھا ہے , وزیراعظم کا کہنا تھا کراچی کو خوبصورت بنائیں گے اور سندھ کے دیہی علاقوں کی تعمیر نو کریں گے۔۔ صوبے کے دیہی علاقوں کو پنجاب کے شہروں سے بہتر بنائیں گے۔۔ سندھیوں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔۔ پانی اور بجلی کی فراہمی کے ساتھ سڑکیں اور موٹر ویز بھی بنائیں گے

Most Popular