عمران خان نے سیاست میں ادب و آداب کا کلچر تباہ کردیا,رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری

عمران خان نے سیاست  میں ادب و آداب کا کلچر تباہ کردیا,رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا۔ کہا مراد سعید اس لیڈر کے پیروکار ہیں جس کی خود کوئی تربیت نہیں ہوئی۔ عمران خان نے سیاسی ادب وآداب کے کلچر کو ختم کیا۔ یہ چھوٹے ذہن کے لوگ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر نے ہمیں ادب سکھایا پی ٹی آئی والے جلسوں میں خواتین پر جھپٹتے ہیں اور ایوان میں وزار کا گریبان پکڑتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین الیکشن کمیشن کیخلاف باتیں کرتے ہیں کبھی سپریم کورٹ کو نشانہ بناتے ہیں۔ پاکستان کے مسائل کے حل کرنا چاہتےہیں۔ مخالفین شرافت اور تحمل کو کمزوری نہ سمجھیں

Most Popular