وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ عمران خان کو سیاست کا ریلوکٹا اور پھٹیچر قرار دے دیا

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ عمران خان کو سیاست کا ریلوکٹا اور پھٹیچر قرار دے دیا

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پختون خوشحال ہیں لیکن تحریک انصاف انہیں پنجاب سے ڈرا دہی ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے سرمایہ کار کے پی کے وسائل لوٹ رہے،انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اپنی سازش میں ناکام ہوئے،لگتا ہےپرویز خٹک کی چھٹی ہونے والی ہے کیونکہ عمران خان ان کی طرز حکمرانی سے خوش نہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نےمہمانوں کے لیے ریلو کٹا اور پھٹیچر کا لفظ استعمال کیا،درحقیقت پی ٹی آئی سربراہ خود سیاست کے ریلو کٹے اور پھٹیچر ہیں, رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا احتجاج نرالی منطق ہے،جس نے ضدی بچے کا رویہ اپنایاہوا ہے، اپوزیشن حاضری بھی لگاتی ہے اور ٹی اے ڈی اے بھی لیتی ہے، جو رویہ اور لفظ اپوزیشن کے خلاف سپیکر نے اختیار کیا وہ موقع کی مناسبت سے درست تھا

Most Popular