پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں پر اتفاق رائے کے حکومتی دعوے کو مسترد کردیا

پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں پر  اتفاق رائے کے حکومتی دعوے کو مسترد کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان فرحت اللہ بابر نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کےلئے حکومت کے تیار کردہ قانونی مسودہ کی تجاویز سے اتفاق نہیں کیا ۔اس طرح کی خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا اگر حکومت کی جانب سے بل لایاگیا تو ہم پارلیمنٹ میں اپنی ترامیم لائینگے۔ دو سالہ مدت پر کوئی اتفاق رائے نہیں کیاگیا۔ ہم ایک سال کی مدت پر قائم ہیں۔ جبکہ چودھری اعتزاز احسن اور فاروق ایچ نائیک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو اسلام آباد میں پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس حوالے سے پارٹی رہنما چودھری منظور کا کہنا ہے پاکستان اگر حکومتی بل لایاگیا تو پیپلزپارٹی پارلیمان میں اپنی ترامیم پیش کرے گی۔ان کا کہنا تھا شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید نے اس حوالے سے سچ نہیں کہا

Most Popular