نیب کی خصوصی ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا

 نیب کی خصوصی ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا

پاناما ریفرنسز کا سامنا کرنے کے لئے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی نیب کی خصوصی ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کر لیا، نیب ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایئرپورٹ کے راول لاؤنج سے باہر نکلتے ہوئے گرفتار کیا، آج انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے تھے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے بعد ان کو لے جانے والی نیب کی گاڑی کے سامنے مسلم لیگ ن کے کارکن لیٹ گئے، نعرے بازی کی اور انہیں نیب کی ٹیم سے چھڑوانے کی کوشش کی،مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی اور دیگر رہنماؤں نے کارکنوں کو گاڑی کو روکنے سے منع کردیا، ان کا کہنا تھا کہ قیادت نے گاڑی کو نہ روکنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد کارکنوں نے نیب کی گاڑی کو جانے کی اجازت دے دی، نیب ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا، جہاں نیب ہیڈ کوارٹر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،، دوسری طرف مریم نواز ایئرپورٹ سے ایف سکس تھری میں واقع چودھری منیر کے گھر پہنچ گئیں، مریم نواز آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گی ۔۔۔۔

Most Popular