سیاسی نمائندے عدالتوں، ملکی قوانین اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،
مریم نواز والدہ کی علالت کے باوجود عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ کیپٹن (ر) صفدر پیشی کے لیے واپس آئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سمیت تمام عدالتوں سے مفرور ہیں اور یہ نہیں ہو سکتا کہ 2 لوگوں کے لیے الگ سے قانون بنے۔
انہوں نے کہا کہ حسین اور حسن نواز پاکستان کے غیر رہائش پذیر شہری ہیں اور ان کے بھی دیگر شہریوں کی طرح حقوق ہیں۔