میں کوئی دہشت گرد ہوں جو تشدد ہوتا، رات اچھی گزری۔ کیپٹن(ر)صفدر

میں کوئی دہشت گرد ہوں جو تشدد ہوتا، رات اچھی گزری۔ کیپٹن(ر)صفدر

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ ہر صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ پیرکواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ میں نے کون سا بڑا جرم کیا ہے؟ کوئی طیارہ اغوا نہیں کیا جو کسی سے ڈروں۔انہوں نے کہا کہ میں کوئی دہشت گرد ہوں جو تشدد ہوتا، رات اچھی گزری۔کیپٹن (ر)صفدر نے مزید کہا کہ فوجی تربیت یافتہ ہوں۔واضح رہے کہ نیب سابق وزیراعظم کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کورات لندن سے وطن واپسی پر بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد سے گرفتار کر لیاتھا اور انہیں نیب کی ٹیم بکتربند میں پیشی کے لیے احتساب عدالت میں لائی۔

Most Popular