عوام دیکھ رہی ہے کہ کون آئین و قانون کی پاسداری کررہا ہے۔ مریم اورنگزیب

عوام دیکھ رہی ہے کہ کون آئین و قانون کی پاسداری کررہا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز پر وہی قانون لاگو ہوتا ہے جو بیرون ملک دیگر پاکستانیوں پر ہوتاہے، حسن اور حسین نان ریزیڈنٹ پاکستانی ہیں، انھوں نے پہلے بھی اپنے حق کو استعمال نہیں کیا او نہ کوئی چوری کی، مریم ورنگزیب نے مزید کہا کہ قانون کا اطلاق نہ ہونے کے باوجود وہ عدالتوں میں پیش ہوئے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ حسن اور حسین پر کوئی اور قانون لاگو ہو، مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ پارٹی کے رہنما اور کارکن مریم نواز سے ملاقاتیں کریں گے اور لاہور روانگی سے متعلق طے کریں گے، نواز شریف اور انکے بچے آئین و قانون کے مطابق عدالتوں کے روبرو پیش ہورہے ہیں

Most Popular