پاکستان کوبحران کی طرف جاتا دیکھ رہا ہوں,عمران خان نے صوبے میں کارخانے لگائے نہ ڈیم بنائے:سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان

پاکستان کوبحران کی طرف جاتا دیکھ رہا ہوں,عمران خان نے صوبے میں کارخانے لگائے نہ ڈیم بنائے:سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان


نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ختم نبوت قانون پر نقب لگانے کی کوشش کی گئی۔ انکی جماعت ہر بحران چوبیس گھنٹے میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ثابت کیا کہ ہم پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کسی نے مذہب کے نام پر اسلحہ اٹھانے کی کوشش کی ہے تو علما نے اس کو ناکام کیا ہے لیکن کسی ادارے کو توفیق نہیں ہوئی کہ پاکستان کے مذہبی طبقے کا شکریہ ادا کرے۔ سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ وہ پاکستان کو بحران کی طرف جاتا دیکھ رہے ہیں۔ ہماری تمام توانائیاں دفاعی اخراجات پر خرچ ہو رہی ہیں۔ کسی فرد یا حکمران کی جنگ نہیں لڑ رہا۔ سی پیک کی شکل میں پاکستان کے سامنے نیا مستقبل ہے۔ چین سے ہماری ستر سالہ دوستی اقتصادی دوستی میں تبدیل ہورہی ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سنا ہے آج کچھ لوگ فاٹا کے مسئلے پر دھرنا دینے اسلام آباد گئے ہیں۔ ہرآدمی فاٹا کا ماما،چاچا بن رہا ہے۔ اسلام آباد کی ریلی میں فاٹا کے لوگ شامل ہی نہیں ہیں۔ فاٹا کا مسئلہ سوچ سمجھ کر حل کرنا ہو گا۔ فضل الرحمان نے نام لیے بغیر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے تھے کہ ہم صوبے میں کارخانے بنائیں گے لیکن الٹا بند کر دیے گئے۔ یہ صوبے میں تین سو ڈیم بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں کر سکے۔ انہیں کہتا ہوں اپنی حدود میں رہو یہودی ایجنڈے پر کام نہیں چلے گا۔ ہمارے تحمل و برداشت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Most Popular