چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملہ پر کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی:رہنماتحریک انصاف فواد چودھری

چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملہ پر کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی:رہنماتحریک انصاف فواد چودھری

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قائدین کا اجلاس ہوا۔جس میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی تقرری پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے مشاورت کی گئی۔ تحریک انصاف نے پوری سنجیدگی سے جو نام تجویز کیے ان پر غور نہیں کیا گیا۔۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ درست ہے یا غلط نئےچیئرمین کی کارکردگی سے معلوم ہوجائے گا۔سپریم کورٹ ہی نہیں پوری قوم چیئرمین نیب کی کارکردگی کا جائزہ لےگی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور جس کا خاتمہ ضروری ہے،،لازم ہے کہ چیئرمین نیب پاناما کیس کے بعد کھلنے والے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں

Most Popular