احتساب کے نام پر انتقام اور انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں:وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ

احتساب کے نام پر انتقام اور انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں:وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ آسمانی صحیفہ نہیں ہوتا ماضی میں سپریم کورٹ نے خود اپنے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔ عدالت اپنے فیصلے کو غلط قرار دے سکتی ہے تو ہمیں بھی بات کرنے کا حق دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت احتساب کے نام پر انتقام اور انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، احتساب عدالت کے جج پر خوف مسلط ہے کیوں کہ انہیں 6 ماہ میں فیصلہ کرنا ہے، لگتا ہے تمام فیصلے پہلے سے ہی محفوظ ہیں، خوامخواہ کا تماشہ لگایا گیا،،،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے اور سی پیک لانے والے منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل قرار دے دیا گیا، ایسے فیصلوں پر دنیا بھی حیران ہے۔ نواز شریف نے آئینی اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنے خلاف آنے والے فیصلے کو کسی عذر کے بغیر قبول کیا،۔۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان عالمی طاقوتں کے آلہ کار ہیں،، انہوں نے کنٹینر پر چڑھ کر بے عزتی کی سیاست کا آغاز کیا، ایسی سیاست کا پہلے کوئی فائدہ ہوا ہے اور نہ آج ہوگا۔ تاریخ گواہ ہے کہ عوام نے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا، عدالتیں جو بھی فیصلہ دیں 2018 میں عوام اپنا فیصلہ دے گی۔ 2018 کے الیکشن نتائج کے بعد سب ساتھ چلیں گے لیکن عمران خان اکیلے رہ جائیں گے۔

Most Popular