تحریک انصاف نے پنجاب کو سیاسی مرکز بنا لیا
چشتیاں، لیہ اور جڑانوالہ کے بعد پی ٹی آئی نے شیخوپورہ میں ڈیرے ڈال لئے،،، شیخوپورہ کے ہاکی گراؤنڈ میں بڑے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں،،، پارٹی قائدین نے جلسے کے اتنظامات کا جائزہ لیا، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، جبکہ گھوڑا ڈانس اور آتش بازی نے بھی سماں بندھے رکھا۔۔جلسہ گاہ میں بڑا سٹیج لگایا گیا ہے، جسے پارٹی پرچم سے کور کیا گیا ہے،،، عمران خان کے بینررز اور فلیکسزاور جھنڈوں سے پنڈال کو سجایا گیا ہے،،، ساؤنڈ سسٹم پر بجنے والے پارٹی ترانے بھی کارکنوں کا لہو گرما رہے ہیں۔۔۔ پنجاب کے دیگر شہروں سے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔جلسے کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،،، خواتین کیلئے سٹیج کے سامنے الگ جگہ مختص کی گئی جس کے ارد گرد رکاوٹیں اور خار دار تاریں لگائی گئی ہیں۔۔۔ جلسہ سے عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔