دنیا کی کوئی طاقت بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے سے نہیں روک سکتی،شیخ رشید
لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی ،، ڈاکٹرطاہرالقادری نے نواز شریف ، شہباز شریف اور پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ،، ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ ظلم انجام تک پہنچتا ہے ،، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ فوری مستعٰفی ہوجائیں،، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا پلان نواز شریف، شہباز شریف اور پنجاب حکومت نے مل کربنایا ،، جس کیلئے پولیس اوردیگراداروں کو استعمال کیا گیا،، رپورٹ میں صاف طور پر نواز شریف اورشہباز شریف کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جھوٹ کی سیاست ختم ہو چکی ہے، عوامی تحریک نے ظلم کی آدھی جنگ جیت لی ہے ،، ظلم کے خلاف ڈاکٹر طاہر لقادری کے ساتھ کھڑے ہیں،، استعفیٰ دینا عزت کا مقام ہوتا ہے ،، ملک سے کرپٹ سسٹم کو ختم کریں گے ،ڈاکٹر طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹ میں جو چھپا تھا وہ سب سامنے آ گیا ،حکومت اس سانحے کی ذمہ دار تھی اسی لیے یہ رپورٹ 3 سال تک چھپائی گئی ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے میں شیخ رشید نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے