الزام تراشی اور دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے عوام کے ساتھ ظلم کیا: شہبازشریف

  الزام تراشی اور دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے عوام کے ساتھ ظلم کیا: شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو اور مسلم لیگی رہنما صدیق بلوچ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب سے پسماند گی کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ وہاں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں میں لڑکیوں کو تعلیم کے حصول کیلئے پیش آنے والی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے زیور تعلیم‘‘ پروگرام متعارف کرایا گیا۔ ہزار وں سکول شمسی توانائی کے ذریعے روشن کئے جا رہے ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی ۔ الزام تراشی اور دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے عوام کے ساتھ ظلم کیا۔ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔

Most Popular