اسحاق ڈار کی جانب سے منجمند اثاثوں کو بحال کرنے کے لیے احتساب عدالت میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیجانب سے اپنے منجمند اثاثے بحال کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔ اسحاق ڈار کیجاب سے ہجویری ٹرسٹ کے منجمند اکاونٹ فعال کرنے کی استدعا کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے، ادارے میں ترانوے یتم بچے رہتے ہیں،اوراگر اکاونٹ بحال نہ کیا گیا تو ادارہ بند کرنا پڑے گا۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وہ اٹھارہ جنوری کو جمع کرائیں گے۔ کیس کی مزید سماعت اٹھارہ جنو ری کو ہو گی۔