ضیااللہ آفریدی کو پارٹی میں بدعنوانی کیخلاف آواز اٹھانے پر پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا: لطیف کھوسہ

  ضیااللہ آفریدی کو پارٹی میں بدعنوانی کیخلاف آواز اٹھانے پر پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا: لطیف کھوسہ

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے ضیاءاللہ آفریدی کے خلاف دائر ریفرنس پرچیف الیکشن کمیشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نےسماعت کی۔ تحریک انصاف کےسینئر کونسل مصطفی شیر پاؤ بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے جس کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔ سماعت کے بعد رکن کے پی اسمبلی ضیااللہ آفریدی کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ انکا کہنا تھا کہ ضیااللہ آفریدی جب پی ٹی آئی میں میرٹ کے خلاف جانے پر معترض ہوئے تو انکو نکال دیا گیا،آج عمران خان کے ریفرنس پر انکے وکیل بلاوجہ علالت حاضر نہیں ہوسکے،لگتا ہے نیازی صاحب اس کیس میں دلچسپی نہیں رکھتے۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے دورہ بلوچستان کے باوجود نواز شریف کی بلوچستان میں وکٹ گرگئی۔ نواز شریف آئین کیخلاف باتیں کررہے ہیں انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔ اعلی عدلیہ نواز شریف کی توہین آمیز گفتگو پر ایکشن لے۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف انتشار کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں 

Most Popular