وزیراعظم نوازشریف اڑتالیس روز بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف اڑتالیس روز بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظ٘م نوازشریف کے خصوصی طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا چودھری نثار، اسحاق ڈار، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور وزیراعلی شہباز شریف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وہ پہلے کی طرح فعال ہیں، دھرنےمسائل کاحل نہیں جبکہ اپوزیشن کوملک کی خدمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پیچھے نہ دھکیلا جائے، سب کو مل کر ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔ اس دوران وزیراعظم نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا بھی اظہار کیا۔ جس کے بعد وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا روانہ ہوگئے۔ جاتی امرا پر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں خوش آمدید کہا۔ دوسری جانب وزیراعظم کی وطن واپسی کے موقع پر ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ اٹھارہ سو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ اس دوران کچھ پروازوں کو لاہور ایئرپورٹ پر اترنے بھی نہیں دیا گیا۔

Most Popular