نواز شریف کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے، عمران خان

نواز شریف کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے، عمران خان

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے جو خدشات تھے وہ سب درست ثابت ہوئے. حکمرانوں نے انصاف کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی پوری کوشش کی. اپنی چوری چھپانے کے لیے اداروں کا غلط استعمال کیا. صرف میری ذات نہیں، میرے خاندان کے افراد پر بھی دباؤ ڈالا گیا. انہوں نے پہلے کرپشن کی پھر اس پیسے کو منی لانڈرنگ سے باہر بھیجا. پاناما پیپرز میں نواز شریف کا نام آیا، سپیکر نے میرا ریفرنس بھیج دیا. نواز شریف کا نام گاڈ فادر بالکل ٹھیک رکھا گیا.یہ خاندان 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے. اللہ کو شکر ادا کرتا ہوں کہ ہماری جدوجہد رائیگاں نہیں گئی. آئی بی ، ایس ای سی پی کو شریف خاندان کی کرپشن بچانے پر لگایا گیا، نواز شریف اگلا پیر بہت دور ہے کس منہ سے حکومت کرو گے. آج ثابت ہو گیا مریم نواز لندن فلیٹس کی اصل مالکہ تھی. مجرم کی مدد کرنے والا بھی مجرم ہوتا ہے. انصاف اور عدل کے نظام سے نیا پاکستان بنے گا، کرپشن کیخلاف جدوجہد کرنے والے تمام افراد کو سلام پیش کرتا ہوں، نواز شریف کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے. میچ ختم ہو گیا، اب صرف وزیراعظم کے استعفے کا انتظار ہے، شہباز شریف کو میرے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے شرم آنی چاہیے

Most Popular