عمران خان کے ثبوت کہاں گئے ان کے جھوٹ کاجواب کون دے گا:مریم اورنگزیب

 عمران خان کے ثبوت کہاں  گئے ان کے جھوٹ کاجواب کون دے گا:مریم اورنگزیب

پاناما کیس کی سماعت کے بعد لیگی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں عمران خان پر کڑی تنقید کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا سپریم کورٹ میں تمام ثبوت پیش کریں گے۔ آپ جو ثبوت لہراتے تھے وہ کہاں گئے۔ مخالفین وزیراعظم کے تقریب کو غلط ثابت نہ کرسکے۔ آپ کنٹینر پر عدالت لگا کر جھوٹ بولتے تھے جن کا جواب کون دے گااس موقع پر طلال چوہدری نے بھی عمران خان پر تنقید کے خوب نشتر برسائے۔ کہا روزانہ عدالت میں عمران خان کے ثبوت دیکھنے آتے ہیں۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نےتسلیم کیا کیس ہارچکے ہیں۔ نعیم بخاری کو مشورہ دوں گا کہ ایڈوانس فیس لے لیں عمران خان ہارنے کے بعد فیس دینے سے انکار ہی نہ کردیں انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کیس میں شریف فیملی کیخلاف کچھ ثابت نہیں کرسکے۔ عمران خان زبردستی اپنے فیصلے صادر کرنا چاہتے ہیں

Most Popular