عوام ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ادارے ریاست کے غلام ہوئے: شیخ رشید

عوام ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ادارے ریاست کے غلام ہوئے: شیخ رشید

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بیس کروڑ عوام کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں یہ ہمارا حق ہے۔ ادارے حکمرانوں کے غلام نہ ہوں بلکہ عوام کے محافظ ہوں۔ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ قانون کی ماں ہے۔ وزیراعظم، انکے بچوں اورہارون پاشا کا جواب دیکھ لیں،سب کے جواب مختلف ہیں سوائے جھوٹے کےشیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ آگیا تو ملک سے کرپشن کا تابوت نکلے گا۔ نعیم بخاری عمران خان کے وکیل ہیں۔ عمران خان کو ان پر اعتراض نہیں تو مجھے کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔ دھرنا دیں گے،اس مرتبہ فیصلہ عوامی مسلم لیگ اورمیں کروں گا۔

Most Popular