منظور وسان نے دعوٰی کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑے مل کر بھی آئندہ انتخابات میں کراچی کی آدھی نشستیں نہیں جیت سکتے

منظور وسان نے دعوٰی کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑے مل کر بھی آئندہ انتخابات میں کراچی کی آدھی نشستیں نہیں جیت سکتے

سندھ کے وزیر منظور وسان نے اپنے تازہ ترین دعوے میں کہا ہے کہ نئے وزیر داخلہ اسی سال اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اہم رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے ہیں، عمران خان کی تیسری شادی بھی کامیاب نہیں ہوئی لیکن بلاول بھٹو زرداری کی ایک ہی شادی ہوگی جو کامیاب ہوگی، بلاول کی دلہن کی تلاش جاری ہے لیکن شادی دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ہوگی، منظور وسان نے کہا کہ پرویزمشرف کی بنائی ہوئی پیپلزپارٹی پیٹریاٹ کے لوگ پیپلزپارٹی میں واپس آنا شروع ہوگئے ہیں، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ بھی یوٹرن لینے کے ماہر ہیں لیکن کبھی کبھی سچ بھی بول لیتے ہیں، منظور وسان نے یہ کہہ کر نبیل گبول پر تبصرے سے انکار کردیا کہ وہ خود ایک خواب ہیں، ان پر تبصرہ کیا کیا جائے، انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پانامہ لیکس سے کسی کو خطرہ نہیں، فیصلے سے نہ کوئی آئے گا اور نہ جائے گا، تاہم پانامہ لیکس حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑے گی، منظور وسان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کو اسلامی اتحادی افواج کا سربراہ بنانے کا فیصلہ نتیجہ خیز نہیں ہوگا ۔

Most Popular