پانامہ کیس شیخ رشید،عمران خان یا سراج الحق کا نہیں بلکہ بیس کروڑ عوام کا ہے

پانامہ کیس شیخ رشید،عمران خان یا سراج الحق کا نہیں بلکہ بیس کروڑ عوام کا ہے

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انصاف بیس کروڑ عوام کا حق ہے، نعیم بخاری پی ٹی آئی کے وکیل ہیں، عمران خان ان سے مطمئن ہیں تو وہ بھی مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ تمام قوانین کی ماں ہے، باسٹھ ایف میں کسی مزید ثبوت کی ضرورت نہیں ہے، ریاستی ادارے ریاست کے غلام ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ سے کرپشن کا ثبوت نکلے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ اپنا کیس خود لڑ رہی ہے۔ اس بار دھرنے کا فیصلہ عوام اور شیخ رشید کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نعیم بخاری تحریک انصاف کے وکیل ہیں، ان کے بارے میں کوئی بات کی ہے اور نہ ہی کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم، ان کے بچوں اور ہارون پاشا کے بیانات میں تضاد ہے ۔

Most Popular