قصور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زینب کے گھر آمد

قصور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زینب کے گھر آمد

قصور :وزیر اعلی پنجاب نے مقتولہ کے اہلخانہ سے تعزیت کی وزیر اعلی پنجاب کو نئے ڈی پی او شاہد خان مروت نے بر یفنگ دی وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان اور پولیس کے اعلی افسران موجود  زینب کیس میں مزمان جو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ، سانحہ قصور میں فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ،تر جمان پنجاب حکومت

وزیراعٰلی پنجاب شہباز شریف مقتولہ زینب کے گھر پہنچ گئے۔ شہباز شریف نے والدین سے تعزیت کی اور متاثرہ خاندان کو قاتلوں کی جلد گرفتاری کی بھی یقین دہانی کرائی

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف صبح صادق کے قریب سات سالہ مقتولہ زینب کے گھر پہنچے،، انٰ کی آمد کو خفیہ رکھا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے، وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے ننھی زینب کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت انسان کو جلد از جلد گرفتار نشان عبرت بنا دیا جائے گا شہباز شریف کے ہمراہ ترجمان پنجاب حکومت اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت بھی موجود تھے۔

Most Popular