قصور کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے:چودھری سرور

قصور کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے:چودھری سرور

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ ،، قصور کا واقعہ شرمناک ہے ،، انصاف کی فراہمی کیلئے تحریک انصاف بھرپور جدوجہد کرے گی ،، پولیس کی موجودگی میں حالات انتہائی کشیدہ ہونا باعث تشویش ہے ،، جب تک قاتل سلاخوں کے پیچھے نہیں پہنچ جاتے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔

چوہدری سرور نے کہا کہ ،، شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے ،، جسے میڈیا نے بے جا ایشو بنایا ہوا ہے،، انہوں نے کہا کہ ،، غربت ، جہالت اور بدعنوانی پاکستان اور قوم کے بڑے مسائل ہیں،2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی

Most Popular