پاکستان پیپلز پارٹی نے قصور واقعے کے خلاف ایوان بالا میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا

 پاکستان پیپلز پارٹی نے قصور واقعے کے خلاف ایوان بالا میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا

قصور واقعے پر جہاں پورا ملک سوگوار ہے،، وہیں پیپلزپارٹی نے واقعے کو سینیٹ میں بھی اٹھادیا ہے،، پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا، نوٹس میں وزارت قانون و انصاف کی توجہ قصور میں پیش آئے حالیہ واقعے اور گزشتہ سال پیش آئے واقعات کی جانب مبذول کرائی گئی ہے،، پیپلزپارٹی رہنما شیریں رحمان نے بھی قصور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مجرمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے،، شیریں رحمان نے کہاکہ زینب کسی ایک گاؤں یا شہر کی نہیں پورے ملک کی بیٹی تھی، پنجاب پولیس کو مجرمانہ غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ پولیس کی فائرنگ سے لگتا ہے کہ انہیں احساس تک نہیں کہ انہوں نے کیا کرنا ہے،، پولیس کے مجرمانہ فعل کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ہمیں یہ سال حقوق کی آگاہی کے حوالے سے منانا ہوگا، اس طرح کے واقعات کی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں

Most Popular