حکومت نے ڈھائی سو ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا۔

حکومت نے ڈھائی سو ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ رمضان میں عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی کے لیے ڈھائی سو ارب روپےکا پیکج پیش کیا گیا ہے۔کابینہ نے ملک میں یکساں لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ سحر، افطار اور تراویح میں عوام کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی۔ ملک میں بجلی کی پیداوار ساڑھے تیرہ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اوردن کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رواں برس کے آخر تک سسٹم میں مزیددوہزار میگاواٹ بجلی شامل کردی جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ غیرمسلموں کی نشتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں ڈبل پروٹیکشن دی جائے گی۔ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں غیر مسلموں کی نشستوں میں اضافہ کیا جارہا ہے،یہ لوگ مخصوص کے ساتھ جنرل نشتوں پر بھی الیکشن لڑسکیں گے۔ اس مقصد کے لیے مذہبی امور، قانون اوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے جو آئندہ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular