سینیٹ کا اجلاس آج شام ہوگا، دوہری شہريت سے متعلق بل پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔

 سینیٹ کا اجلاس آج شام ہوگا، دوہری شہريت سے متعلق بل پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔

گزشتہ روزہونے والے سينيٹ کے اجلاس ميں وزير قانون فاروق ایچ نائيک نے پارليمنٹرينز کی دوہری شہريت سے متعلق آئين ميں بائيسويں ترميم کا بل پيش کيا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک ميں دوہری شہريت رکھنے والوں کوحق رائے دہی اور پارليمانی اليکشن ميں حصہ لينے کی اجازت ہے، اوورسيز پاکستانيوں کا طويل عرصہ سے مطالبہ ہے کہ انہیں پارليمانی اليکشن ميں حصہ لینے کی اجازت دی جائے تاہم بل کے خلاف اپوزیشن کے ساتھ حکومتی اتحادی اے این پی نے بھی ایوان سے واک آؤٹ کیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رکن اعتزاز احسن اور سییٹر رضا ربانی نے بھی اس بل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔آج شام پانچ بجے ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں بل پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular