حدیبیہ پیر ملز کیس کا دوبارہ اجراء نا انصافی ہے۔ سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں بنانے اورتوڑنے کامشغلہ ترک کرنا ہوگا جبکہ مشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر لانے کی کوشش ناکام ہوگی،حدیبیہ پیر ملز کیس کا دوبارہ اجراء نا انصافی ہے ،تکلیف کے باوجود تحمل سے کا م لے رہے ہیں ،ناانصافی ،زیادتی اور غیر قانونی اقدامات سے گریز کیا جائے ۔ محاذ آرائی ہوئی تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ۔نا انصافی اور بد گمانی قوم کو منز ل سے دور کردے ی ،نئے عوامی فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ہفتہ کو خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کا انجنیئرڈ ملاپ 24 گھنٹے میں ناکام ہوگیا، سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کامشغلہ ترک کرنا ہوگا، جبکہ قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں بلکہ گلیوں بازاروں میں ہوگا۔سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے گردش کرنے والی افوہوں پر اپنے ردعمل میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ غاصب پرویزمشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنیلانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کے ذریعے مسلم لیگی قیادت کو جکڑنیاور بدنام کرنے کے منصوبے بھی ناکام رہیں گے۔سعد رفیق نے کہا کہ حدیبیہ پیر ملز کیس کا دوبارہ اجراء نا انصافی ہے ،تکلیف کے باوجود تحمل سے کا م لے رہے ہیں ،ناانصافی ،زیادتی اور غیر قانونی اقدامات سے گریز کیا جائے ۔سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ محاز آرائی ہوئی تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ۔نا انصافی اور بد گمانی قوم کو منز ل سے دور کردے ی ،نئے عوامی فیصلے کا انتظار کیا جائے۔