پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے بڑا دھماکا کردیا

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے بڑا دھماکا کردیا

کراچی میں کمال کی دھواں دار پریس کانفرنس،، متحدہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کا کچا چٹھا کھول دیا،سربراہ پی ایس پی نے دو دن کے درمیان ہونے والی سیاسی ہلچل پر لب کشائی کردی۔ بولے کہ ایم کیو ایم پہلے بھی بانی متحدہ کی تھی اب بھی ہے، تاثر دیا گیا کہ جو کچھ ہوا اسٹیبلشمنٹ نے کرایا، وہ تسلیم کرتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے بلا کر ہمیں فاروق ستار کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس کرائی۔ فاروق ستار نے آدھا سچ بولا، جو کچھ ہوا ان کے کہنے پر ہوا۔۔ کہا تھا کہ جھوٹ اتنا نہ بولنا کہ انہیں سچ بولنا پڑےمصطفیٰ کمال بولے کہ کئی گھنٹے سے کامیڈی شو چل رہا تھا، سارا ڈرامہ ختم ہونے کا انتظار کررہے تھے، فاروق ستار آٹھ ماہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،،جب ہمیں بلایا گیا تو فاروق ستار پہلے ہی وہاں موجود تھے، اگر وہ یا ان کی پارٹی پاکستان کیلئے خطرہ ہے تو اسے ختم کر دیتے ہیںسربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ہم لڑائی نہیں کرتے نہ ہی لڑیں گے،، ہم نے فیصلہ کیا ملکر جماعت کا نیا نام رکھا جائے گا۔ آف دی ریکارڈ سب کوسب پتا ہے،سنجیدہ نوعیت کے ایشوزہیں،ہم لوگ چیزوں کولیک کرنے والے نہیں

Most Popular