محاذ آرائی ہوئی توکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا, وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق

محاذ آرائی ہوئی توکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا, وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری پیغام میں وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے سیاسی اتحاد کے قیام پر کڑی تنقید کی۔ انکا کہنا ہے کہ مشرف کومتبادل لیڈر کے طور پر سامنےلانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہونگی, سیاسی جماعتیں بنانےاور توڑنے کامشغلہ ترک کرنا ہوگا۔ قومی سیاست کافیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں بازاروں ہی میں ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی قیادت کو بدنام کرنے اور مقدمات میں جکڑنےکے منصوبے ناکام رہیں گے۔ عدالتی فیصلوں کےنتیجےمیں ختم شدہ حدیبیہ کیس کا دوبارہ اجرا نا انصافی ہے۔ محاذ آرائی ہوئی توکسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ آئندہ انتخابات میں نئے عوامی فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی اتحاد پر انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اورپی ایس پی کا انجنیئرڈ ملاپ چوبیس گھنٹے میں ناکام ہوگیا

Most Popular