صوبے میں یوتھ ان ٹرنشپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز یکم نومبر سے ہوگا. وزیراعلی پنجاب شہباز شریف

صوبے میں یوتھ ان ٹرنشپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز یکم نومبر سے ہوگا. وزیراعلی پنجاب شہباز شریف

پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز یکم نومبر سے ہوگا اور مقررہ معیار پر پورا اترنے والے گرایجوٹس کو دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انٹرن شپ پروگرام کے امیدواروں کا انتخاب نہایت شفاف طریقے سے کیا جائے اور پچاس فیصد کوٹہ خواتین کیلئے مختص کیا جائے۔ یہ پروگرام پنجاب حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے جس کے تحت پچاس ہزار بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری اور غیرسرکاری اداروں سے انٹرن شپ بھی کروائی جائے گی۔اس موقع پر سیکرٹری یوتھ افیئرز نے بتایا کہ اب تک اس پروگرام کیلئے چوالیس ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ اس سے پہلے ایوان وزیراعلی میں گرین ٹریکٹر سکیم کے حوالے سے منقعدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومت جنوبی پنجاب میں نوجوان کاشتکاروں کو آبادی کے تناسب سے زیادہ تعداد میں گرین ٹریکٹر دے گی۔ ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے علاوہ بھکر اور جھنگ کے اضلاع کیلئے مخصوص شدہ کوٹے میں پندرہ فیصد کا اضافہ کیا جائے گا اور تیرہ اضلاع میں چار ہزار پانچ سواٹھارہ ٹریکٹر تقسیم کئیے جائیں گے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular