ملالہ پر حملہ کرنے والوں کو شناخت کرلیا گیا ہےجلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ گورنرخیبر پختونخوا مسعود کوثر

ملالہ پر حملہ کرنے والوں کو شناخت کرلیا گیا ہےجلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ گورنرخیبر پختونخوا مسعود کوثر

ملالہ کی صحت یابی کیلئے گورنر ہاؤس میں دعائیہ تقریب ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ملالہ کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے بھی تمام انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ قوم کی بچی ہے جہاں بھی علاج بہترہوا ہرممکن تعاون کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں مسعود کوثرنے کہا کہ ملالہ پرحملہ کرنے والوں کی شناخت ہوچکی ہے، بہت جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular