چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم سارک ممالک کے چیف الیکشن کمشنرزکی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگئے۔

چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم سارک ممالک کے چیف الیکشن کمشنرزکی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگئے۔

چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم آٹھ روزہ دورے پربھارت روانہ ہوگئے وہ گیارہ سے اٹھارہ اکتوبر تک سارک ممالک کے چیف الیکشن کمشنرزکی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں سپریم کورٹ کے سنئیرجج جسٹس تصدق حسین جیلانی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکا حلف اٹھا لیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نےمسز رخسانہ جمیشد بٹر کا مسلم لیگ ق کی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے رخسانہ بٹرکی نامزد گی شہنازشیخ کی دہری شہریت میں نااہلی کے بعد عمل میں آئی ہے رخسانہ بٹر آج شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں حلف لیں گی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular