آج این اے ایک سوبائیس کا نہیں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہے۔ لوگ تبدیلی کیلئے ضمیر کی آواز پرگھروں سے نکلیں: علیم خان

 آج این اے ایک سوبائیس کا نہیں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہے۔ لوگ تبدیلی کیلئے ضمیر کی آواز پرگھروں سے نکلیں: علیم خان

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این اے ایک سو بائس سے پاکستان تحریک انصاف کےامیدوار علیم خان کا کہنا تھا کہ ووٹرز ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکلیں۔ عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے۔ حلقے کے عوام کا فیصلہ میرے حق میں ہوا تو جیت جاؤں گا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم آئندہ نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں آج تاریخ دن ہے ۔ آج این اے ایک سوبائیس کا نہیں بلکہ پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہے۔علیم خان کا کہنا تھا کہ آج فیصلہ ہوجائے گا کہ عمران خان ملک بھر میں مقبول ہیں۔ انتخابی عمل کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کی جانب سے اعتراضات سامنےآئےہیں۔

Most Popular