خواتین ووٹرز کیجانب سے بھی خاصے جوش وخروش کا مظاہرہ, این اے ایک سوبائس میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری

خواتین ووٹرز کیجانب سے بھی خاصے جوش وخروش کا مظاہرہ, این اے ایک سوبائس میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری

لاہور کے حلقہ این اے ایک سوبائیس میں ضمنی الیکشن کیلئے ہونیوالے پولنگ میں خواتین ووٹرز کیجانب سے بھی خاصے جوش وخروش کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ خواتین کی بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کررہی ہے۔ سمن آباد کے علاقے میں نوے سالہ خاتون نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔حلقےمیں خواتین ناصرف انتخابی مہم کے دوران فعال نظرآئیں بلکہ پولنگ کے دوران بھی خواتین کی بڑی تعداد نےلائنوں میں لگ کر ووٹ کاسٹ کیا۔پولنگ کے دوران پی ٹی آئی اورن لیگ کی کارکن خواتین بھی خاصی متحرک دکھائی دے رہی ہیں۔مسلم لیگ ن کی ایم پی ایز مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے انتخابی عمل کا جائزہ لےرہی ہیں۔

Most Popular