این اے ایک سوبائیس میں پولنگ کا عمل جاری ۔ دونوں پارٹیوں کے کارکن اپنے امیدواروں کی جیت کیلئے پرعزم

 این اے ایک سوبائیس میں پولنگ کا عمل جاری ۔ دونوں پارٹیوں کے کارکن اپنے امیدواروں کی جیت کیلئے پرعزم

این اے ایک سوبائیس کےبڑے معرکے کیلئے صبح آٹھ بجے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ نون لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنز پر موجود ہے۔ صبح آٹھ بجے شروع ہونیوالے پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ دونوں پارٹیوں کی جانب سے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کا رش نظر آرہا ہے جبکہ دونوں پارٹیوں کے کارکن اپنے امیدواروں کی جیت کیلئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔ حلقے میں کچھ پولنگ اسٹیشنز پر پاکستان تحریک انصاف کے پولنگ ایجنٹس کی جانب سے پولنگ وقت پر شروع نہ کئے جانے پر احتجاج بھی کیا گیا۔

Most Popular