کامیابی کیلئے پرامید ہوں۔ اچھے نتائج آئیں گے۔عمران خان ہارنے پر نہیں روئیں گے:سردار ایازصادق

کامیابی کیلئے پرامید ہوں۔ اچھے نتائج آئیں گے۔عمران خان ہارنے پر نہیں روئیں گے:سردار ایازصادق

سردار ایازصادق نے سردارگرلز ہائی سکول علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مشاورت سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید کرتا ہوں عمران خان الیکشن ہارنےکے بعد رونے کے بجائے نتائج تسلیم کرلیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف غیر مناسب زبان استعمال کی گئی۔ پی ٹی آئی والوں نےجوزبان استعمال کی اس پرافسوس ہوا۔ کامیابی کیلئے پرامید ہوں۔ انشاء اللہ بہترنتائج آئیں گے۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آّج عید کا سماں لگ رہا ہے ہرپولنگ بکس سے ن لیگ کے ووٹ نکلیں گے۔

Most Popular