جہانگیر ترین کے خلاف بھی ثبوت غائب کر دیئے گئے :دانیال عزیز

جہانگیر ترین کے خلاف بھی ثبوت غائب کر دیئے گئے  :دانیال عزیز

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے مخالفین پر خوب تنقید کی ، دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں مس ڈکلریشن کی ہے، نواز شریف کے خلاف پوری دنیا کا ریکارڈ منگوا لیا گیا ،لیکن جہانگیر ترین کا ریکارڈ کیوں نہیں منگوایا جا رہا ، عمران خان اور جہانگیر ترین کیس میں سنگین مسائل اٹھ رہے ہیں،دانیال عزیز نے کہا کہ سڑک کی دوسری جانب دفترہےدستاویزات کیوں نہیں منگوائی جارہیں ،، الیکشن کمیشن ہو یا ایس ای سی پی ہرجگہ ہوا کیسے پھر جاتی ہے ؟ الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کے کیس کا کیا بنا؟ نااہلی کیس میں مسائل کھڑے کیے جا رہے ہیں

Most Popular